• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز آج بند


پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سی این جی اسٹیشنز ایک روز کے لیے بند رہیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنا ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری کے بعد چلنے والی ہواؤں نے شہر کے درجہ حرارت کو نقطہ انجماد سے ایک ڈگری نیچے کردیا ہے، موسم سرد کیا ہوا شہر کے بیشتر علاقوں سوئی گیس کے پائپوں سے سوئی گیس ہی غائب ہوگئی۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی جانب سے شہر میں سوئی گیس کا پریشر درست کرانے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں جو گیس مل رہی ہے وہ تمام سپلائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین