• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ افراد ملک سے بھاگنے کی کوشش کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت کے کرپٹ وزراء کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ افراد ملک سے بھاگنے کی کوشش کریں گے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے عدالت سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن میں ملوث تمام ہی وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیسے جیسے اپوزیشن اتحاد کی تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کی جمہوری جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے جمہوری تحریک کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دے کر فتح کے شادیانے بجارہے ہیں۔ 

تازہ ترین