اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےہفتہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی عمومی ، سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ، ڈاکٹر عارف علوی نے شیخ رشید احمدکو وزیر داخلہ بننے پر مبارکباد دی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے ،امید ہے آپ وزارت دا خلہ کو احسن طریقے سے چلائیں گے، آپ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں ، امید ہے بطور وزیر داخلہ آپکی تقرری سے معاملات بہتر ہونگے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ملک میں آئین کی پاسداری اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناؤ ں گا،پسے اور غریب طبقے کی داد رسی کیلئے ترجیحی کوشش کرونگا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ، نادرا اور امیگریشن میں سہولیات پیدا کرینگے۔