• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے مزید 72 اموات، 2471 کی حالت تشویشناک


اسلام آباد،راولپنڈی (نمائندہ جنگ ،اے پی پی)کورونا وائرس ،مزید 72مریض جاں بحق ،3369نئے کیسز رپورٹ،353مریض وینٹی لیٹرز پر ، 2 ہزار 471 مریضوں کی حالت تشویشناک، فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 ، متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 796ہوگئی۔

3 لاکھ 83 ہزار مریض صحت یاب ،کراچی ،پشاور ،حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ، جڑواں شہروں میں 4ہلاکتیں،385کیسز ،مثبت کیسز کی شرح7.98 فیصد ریکارڈ ، ملتان میں 58 ،اسلام آباد میں 52 ،لاہور میں 37 اورپشاور میں 28 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسزمثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.92 ، پشاور میں 18.08 اور حیدر آباد میں 15.26 فیصد دیکھی گئی ، لاہور اور راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ،ملک میں ہونے والی اموات میں سے 71 فیصد مرد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ۔ 

ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 663، بلوچستان میں 17 ہزار 737، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783، اسلام آباد میں 34 ہزار 579،خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 92، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار 212 اور سندھ میں 1 لاکھ 94 ہزار 359 مریض ہیں،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 796 ہے۔

گذشتہ روز سندھ میں 17مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 149 ہوگئی ، پنجاب میں 31مریض جاں بحق ہوئے،اموات کی تعداد 3351ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں 8 مریض جاں بحق ہوئے،اموات کی تعداد 1463ہوگئی ،اسلام آباد میں 10 مریض جاں بحق ہوئے،اموات کی تعداد 368 ہوگئی ،بلوچستان میں 2 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 175ہوگئی ، گلگت بلتستان میں ایک مریض جاں بحق ہوا، اموات کی تعداد 99ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں 3 مریض جاں بحق ہوئے ،کل تعداد 99ہوگئی، راولپنڈی کورونا کے باعث مزیدایک ہلاکت ،106 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، ڈویژن بھر میں مریضوں کی تعداد14ہزار14اور اموات کی تعداد 566ہوگئی ہے۔

اسلام آبادسے نمائندہ جنگ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 371 اور 279 نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کی تعداد 34579 ہوگئی ۔

تازہ ترین