دنیا بھر میں گوگل کی مختلف سروسز بشمول یوٹیوب اچانک بند ہوگئی، کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام میں گوگل کی یہ دونوں سروسز اچانک بند ہوگئیں جس کے باعث ان سروسز کو استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین پریشان ہوگئے۔
گوگل کی جو سروسز متاثر ہوئی ہیں ان میں اس کا سرچ انجن، یوٹیوب اور گوگل میپ وغیر بھی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو گوگل کی ای میل کی سروس تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاؤن ڈٹیکٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق اسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویب سائٹس اور سروسز بند ہونے کی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔
گوگل کی سروسز پہلے بھی متاثر ہوتی رہی ہیں تاہم اس مرتبہ اس کی سروسز متاثر ہونے کو سب سے بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کے اپنے ٹریکر پر اس کی سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق کوئی اپڈیٹ موجود نہیں ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل کے لیے اس کی سروسز بحال ہیں اور ٹھیک کام کر رہی ہیں۔
ممکنہ طور پر گوگل کی ان تبدیلی میں کچھ وقت لگے، تاہم کچھ جگہوں پر صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے سرچ انجن بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے، جبکہ زیادہ تر کی شکایات ہیں کہ سرچ انجن بھی کام نہیں کررہا۔
گوگل نے ویسے تو عوامی سطح پر کسی چیز کا اعتراف نہیں کیا ہے.
ادھر گوگل کی سروس یوٹیوب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے پیغام جاری کرکے بتادیا ہے کہ سروسز معطل ہونے کے پیچھے بڑا مسئلہ ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں یوٹیوب نے بتایا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ آپ لوگوں کو یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہماری ٹیم کو اس بارے میں علم ہے اور وہ اس معاملے کو حل کیا جارہا ہے۔‘
ساتھ میں اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اس بارے میں جلد ہی کوئی خبر ملے گی تو وہ اپنے صارفین کو جلد آگاہ کریں گے۔