• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

خلیجی ممالک کویت اور متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ابو ظبی میں چینی کمپنی سینوفارم کے ویکسین لگائے جارہے ہیں۔

ادھر اتوار کو کویت میں بھی وزارت صحت نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔

فارماسیوٹیکل اینڈ فوڈ سپرویژن کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری عبداللّٰہ البدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیسن رجسٹریشن اینڈ سپروژن ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے کویت میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔


فرانسیسی میڈیا کے مطابق امارات کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے پہلے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ برطانیہ پہلا ملک تھا جس نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگانی شروع کی۔

امارات اور بحرین میں سینو فارم کے فیز تھری کے ٹرائلز کیے گئے تھے اور دونوں ممالک نے منظوری کے بعد طبی عملے کے لیے اس ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔

شہری مفت ویکسین لگوانے کے لیے ابو ظبی کی ہیلتھ سروسز (ایس ای ایچ اے) کی ہاٹ لائن پر فون کر کے وقت لے سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم 45 اسپتالوں اور کلینکس پر ویکسین کی سہولت دی گئی ہے۔

تازہ ترین