• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کا اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

مصر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین مفت فراہم کی جائے گی ۔

مصر کی وزیر صحت ہالہ زید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصری شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف چین کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

مصری اور متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں کلینیکل ٹرائلز مکمل کرنے کے بعد کرونا وائرس کے خلاف سائنو فرم ویکسین کی افادیت کا تناسب 86 فیصد تک ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں اور دیگر مخصوص اسپتالوں میں طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر چینی ویکسین دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کینسر یا گردے فیل ہونے والے مریضوں، عمر رسیدہ افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی ویکسین دینے میں ترجیح دی جائے گی۔

تازہ ترین