• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناویکسین زندگی بچانے کا ذریعہ ہے، سبسٹین کرز

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کو نہ صرف روزمرہ کی زندگی میں واپسی بلکہ زندگی کو بچانے کے ایک ذریعہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ برطانیہ کے قطرے پلانے کے بعد اور اسرائیل اور ریاست ہائے متحدہ جیسے ممالک جلد ہی اس ویکسین کا استعمال شروع کردیں گے ،ہم یورپی میڈیسن ایجنسی سے فوری فیصلے کی امید کرتے ہیں، ویکسین جنوری کے آخر کے لئے منصوبہ بندی سے پہلے منظور کی جا سکتی ہے تمام سائنسی معیارات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا،مجھے امید ہے کہ یہ عمل جلد از جلد ہوگا کیوں کہ وبائی امراض کی وجہ سے یورپ میں روزانہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اس سے ناقابل یقین معاشی نقصان ہو رہا ہے اور بہت سے لوگ بے روزگار ہیں جلد ہی ہم اس کا آغاز کر سکتے ہیں ،ہم یورپی یونین کے ممبر ہیں اور اس سلسلے میں یورپی میڈیسن ایجنسی کا فیصلہ ہمارے لئے فیصلہ کن ہے۔
تازہ ترین