• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 30 کروڑ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2ارب 30 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں،اس سلسلہ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پالیمنٹیرین کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جب کہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں بارے ترجیحات اور میکانزم طے کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم کے مشیر ملک عامرڈوگر،وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک اور ڈپٹی کمشنرعامرخٹک،ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ، ایم این ایز وسیم بادوزئی،قاسم لنگاہ، ملک واصف راں، سلیم لابر،طارق عبداللہ،سبین گل، خالد وڑائچ، اکرم کنہوں، عزیز سندیلہ،شاہد مظفر اورعرفان انجم بھی اجلاس میں موجود تھے۔مشیر ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ملتان مستقبل کا صوبائی دارالحکومت ہے، ملتان پیکج میں سیوریج،سڑکوں کی کشادگی، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن شامل ہے، فنڈز سے ملتان کے مختلف چوکوں کو کشادہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے درمیان سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے خصوصی فنڈز حاصل کئے جائیں گے،قادر پور راں اورضلع کی دیگر بڑی آبادیوں میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے کے لئے بھی فنڈز حاصل کئے جارہے ہیں۔وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ملنے والے اربوں روپے حکومت کی کاوشوں کا ثمر ہیں۔
تازہ ترین