• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک کی ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘کے عنوان سے تقریب تقسیم انعامات

کراچی(جنگ نیوز) ایک تقریب تقسیم انعامات جے ایس بینک میں ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے عنوان سے منعقد ہوئی۔یہ مشترکہ آرٹ کا مقابلہ تھا جو جے ایس بینک اور آئی وی ایس المنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا جس کا مقصد آنیوالے فنکاروں کو اپنے فن اور قابلیت کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔اختتامی تقریب کی صدارت ڈپٹی سی ای او جے ایس بینک کامران جعفر اور آئی وی ایس المنائی ایسوسی ایشن کی نائب صدر بسمہ عسکری نے کی۔ آئی وی ایس المنائی کی قرۃ العین قمر چوہدری اور سعدیہ صفدر بالترتیب فاتح اور رنر اپ قرار پائیں۔ دونوں نے نقد انعامات وصول کیے اور ان کے فن پارے جے ایس بینک ہیڈ کوارٹرز میں آویزاں کیے جائیں گے۔ڈپٹی سی ای او جے ایس بینک کامران جعفر نے کہا کہ ایک معروف فرانسیسی آرٹسٹ ہنری میٹسی کا کہنا ہے کہ تخلیق سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔جے ایس بینک لوگوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ وہ دنیا میں اپنی صلاحیت کا اظہار کرسکیں۔نائب صدر آئی وی ایس المنائی ایسوسی ایشن بسمہ عسکری نے مذکورہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے مواقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں جو ہمارے طالبعلموں اور المنائی کو اپنے فنکارانہ اظہار کا موقع مہیا کرتا ہے اور معاشرے کی نشوونما میں بھی حصہ لیتا ہے۔ جے ایس بینک کو ایک ترقی پزیر ساکھ کے حامل ادارے کے طور پر دیکھتے ہیں۔یہ اشتراک معاشرے پر فن کے اثر ورسوخ سے متعلق اہم بات چیت کے آغاز کی کوشش ہے اور لوگوں کو اپنے منتخب تخلیقی میڈیم کے ذریعے مختلف ثقافتوں سے آگاہ ہونے اور تبدیلی رائے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق اپنے کردار پر کاربند جے ایس بینک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جس سے اداروں کے ساتھ انفرادی سطح پر بھی افراد کو ملک بھر میں بااختیار بنایا جائے۔

تازہ ترین