• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ وطن واپس آگئے، گھر والے جذباتی ہوگئے


معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کار رجب بٹ 45 دن بعد پاکستان واپس پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

 رجب بٹ نے بالآخر اچانک پاکستان واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اور اہل خانہ کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، مذہب سے متعلق ایک متنازع بیان کے بعد عوامی ردعمل کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر پاکستان چھوڑنا پڑا تھا، تاہم اب معذرت اور قانونی کارروائی کے بعد وہ دوبارہ اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔

رجب بٹ دبئی سے واپسی پر بغیر اطلاع دیے سیدھا اپنے گھر پہنچے، جہاں ان کے والد ٹی وی دیکھ رہے تھے، بیٹے کو دیکھتے ہی انہوں نے خوشی سے گلے لگا لیا۔ 

رجب بٹ نے والد سے کہا کہ ابھی ماما اور ایمان کو سرپرائز دینا ہے۔

رجب بٹ کچن کی طرف بڑھے جہاں ان کی والدہ کھانا بنا رہی تھیں، بیٹے کے اچانک گلے لگنے پر ماں کی آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہنے لگے، بیٹے کی 45 دن بعد واپسی نے ماں کے دل کو سکون دے دیا۔

یوٹیوبر کی اہلیہ ایمان بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، جیسے ہی انہوں نے شوہر کو دیکھا، خوشی اور محبت سے آنکھیں بھر آئیں، اہل خانہ کے دیگر افراد اور قریبی دوست بھی اس جذباتی لمحے کا حصہ بنے۔

رجب بٹ کے مداحوں نے ان کی واپسی اور خاندانی جذباتی لمحات پر محبت بھرے پیغامات دیے۔

صارفین نے کہا کہ اللّٰہ انہیں کامیاب کرے اور والدین کےلیے سلامت رکھے، ایسے بیٹے سب کو نصیب ہوں، ایک اور صارف نے کہا ویڈیو دیکھ کر آنکھیں نم ہو گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید