پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو بابو صابو انٹرچینج سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہے، چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی دھند ہے۔
موٹر وے ترجمان نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔