• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈمیں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 2 افراد ہلاک

ولنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیو زی لینڈ کے شمال مشرقی شہر کائیکورا میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بچوں سمیت 5افراد سوار تھے،جو کلیئرنس قصبے کے قریب چٹانوں سے جا ٹکرایا۔ مسافروں میں سے 2 افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے، جب کہ دیگر 3کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔ ادھر سول ایوی ایشن ادارے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ حادثے کے بعد 3ہیلی کاپٹروں کو ریسکیو آپریشن کے لیے طلب کیا گیا۔
تازہ ترین