لاہور (خصوصی نمائندہ)کورونا وائرس مریضوں کے اعدادوشمار میں تضاد کی کنفیوزن محکمہ ہیلتھ کی غیر فعال ویب سائٹ کی وجہ سے ہوئی ۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق یہ معاملہ محکمہ صحت کی پرانی اور غیر فعال ویب سائٹ کے ڈیٹا کو بنیاد بنا کر اچھالا گیا ۔ جون میں ہی وفاقی سطح پر تمام صوبوں کی ایک ویب سائٹ کی تشکیل کے بعد صوبوں کی ویب سائٹس غیر فعال کر دی گئیں تھیں۔