• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 5 ماہ میں کتنے ارب کی چینی اور گندم درآمد کی؟

پاکستان نے رواں مالی کے 5 ماہ کے دوران کتنے ارب روپے کی چینی اور گندم درآمد کی ہے؟

ادارہ شماریات نے چینی اور گندم کی جولائی تا نومبر کے دوران درآمد کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ 5 ماہ کے دوران 65 ارب 99 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

صرف نومبر کے دوران 30 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گندم درآمد ہوئی جبکہ اکتوبر میں 18 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گندم درآمد ہوئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر کے 5 ماہ میں 18 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔

گزشتہ ماہ کے دوران 13 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی جبکہ دیگر 4 ماہ کے دوران صرف ساڑھے 5 ارب سے زائد کی چینی درآمد ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال نومبر کے دوران 6 لاکھ 86 ہزار 805 میڑک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

جولائی تا نومبر 2 لاکھ 53 ہزار 405 میڑک ٹن چینی کی مالیت 20 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے درآمد کی گئی۔

ملک میں چینی کی قلت کے باوجود رواں سال گڑ کی برآمد میں جاری رہی، رواں سال جولائی تا نومبر گڑ کی برآمد میں 23 اعشاریہ 22 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تک نومبر 12 ہزار 281 میڑک ٹن گڑ برآمد ہوا، رواں سال نومبر کے دوران 2 ہزار 904 میڑک ٹن گڑ برآمد ہوا۔

گزشتہ سال 9 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کا گڑ اور اسکی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

تازہ ترین