حکومت نے 16دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کا نیانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 دن کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 3 روپے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے ہوگی۔
مٹی کا تیل5 روپے کے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اتنے ہی اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔