• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیش بیک اسکیم کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کا 5 فیصد صرف ٹیئر ون ری ٹیلرز سے خریداری پر واپس ملے گا۔

حکام کے مطابق صارفین کوسہولت حاصل کرنے کے لیے ٹیکس آسان موبائل ایپ استعمال کرنا ہوگی۔


ایف بی آر حکام کے مطابق کیش بیک ایک ماہ میں موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کا خودکار نظام ہے۔

حکام کے مطابق موبائل ایپ کی مدد سےایف بی آر ویلٹ اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے استفادے کے لیے خریداری کی الیکٹرانک رسید کی موبائل ایپ کے ذریعے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین