• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اختر کالونی میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بہن زخمی، بھائی جاں بحق

کراچی کےعلاقے اختر کالونی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی زخمی ہوگئے جبکہ بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان لڑکا اور لڑکی زخمی ہوگئے جن کی شناخت 18 سالہ سفیان اور 16 سالہ لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔


دونوں آپس میں بہن بھائی ہیں، سفیان بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین