• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ، ایران نے ’ریمدان گبد‘ کی سرحدی گزرگاہ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی اورتجارتی روابط میں اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔

وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر ‎شاہراہ و شہری ترقی محمد اسلامی نے گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے قریبی علاقے میں واقع ریمدان گبد کی سرحدی گزرگاہ کا افتتاح کردیا۔

اس سرحد کے افتتاح کیساتھ ہی پاکستان اور ایران کے درمیان زائرین، سیاحوں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کی قانونی طریقے سے نقل وحمل شروع ہوجائیگی۔

ریمدان بارڈر پاکستانی اور ایرانی سرحد کے زیرو پوائنٹ پر چابہار کے ساتھ 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر تک پاکستان تقریبا 70 کلومیٹر ہے ،اس بارڈر سے ایران ، پاکستان ، چین اور بھارت میں دنیا کی آبادی کا 37 فیصد حصہ مستفید ہوگا۔

دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایرانی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ "ریمدان گبد" سرحد کا افتتاح پاکستان اور ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تازہ ترین