• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے حکومت گرانے کا مطالبہ نہیں کیا، احسن اقبال

لاہور(خصوصی نمائندہ)ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ کبھی آرمی چیف سے حکومت گرانے کامطالبہ نہیں کیا،عوام کی طاقت سے گھربھیجیں گے،ادارے اپوزیشن نہیں حکومتی ناقص کارکردگی سے پریشان ہیں۔ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں عظمیٰ بخاری اور عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دارے اپوزیشن نہیں حکومتی ناقص کارکردگی سے پریشان ہیں، عمران خان کلین بولڈ ہوچکے ہیں لیکن ضدی بچےکی طرح کریز پر کھڑے ہیں۔ادارے پی ڈی ایم نہیں حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہیں،اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

تازہ ترین