• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی فیملی فوٹو انٹرنیٹ پر مقبول

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے والدین اور بہنوں کے ہمراہ لی گئی پچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین اور دو بہنوں کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔ 


مذکورہ تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’عمران خان کے ساتھ اُن کے والدین اور اُن کی دو بہنیں ہیں جبکہ تصویر میں عمران خان کی عُمر تین برس ہے۔‘

عمران خان کی پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 18 منٹ میں اُن کی پوسٹ پر 21 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام صارفین کی جانب سے عمران خان کی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عمران خان اور والدین کے ہمراہ تصویر میں موجود عمران خان کی کونسی دو بہنیں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتے ہیں، اس سے قبل عمران خان نے نوجوانوں کو رواں ماہ ’پٹھانوں کی تاریخ‘ پر مبنی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین