عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب 5 راکٹ فائر کئے گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراقی سیکورٹی فورسز کے مطابق 5 میں سے 3 راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب اور دو رہائشی علاقے میں گرے۔
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔