• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے بیٹنگ میں بہتری کا سبب گالف کو قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کامیاب کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے گالف کھیلنے سے اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ اتوار کو انہوں نے کہا کہ چالیس کی عمر میں گالف کے فوائد ملے میں نے اس کھیل کو تاخیر ست شروع کیا۔ گالف سے فٹنس کے علاوہ گیند کو کھیلنے میں بھی مدد ملتی ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ 99 رنز پر ناٹ آئوٹ ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیسرے بیٹسمین ہیں ان سے قبل انگلینڈ کے لیوک رائٹ اور ڈیوڈ ملان بھی 99 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے واحد ٹی 20 سنچری بنانے والے احمد شہزاد ہیں۔ اس سے قبل حفیظ کا ٹی20 میں سب سے زیادہ اسکوریکم ستمبر کو 86 ناٹ آئوٹ انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں بنا تھا۔

تازہ ترین