• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُلسی ایک ایسا پودا ہے جو صحت سے متعلق کئی حیرت انگیز  فوائد سے بھرا ہوا ہے۔  تُلسی کا ایک خاص ذائقہ اور خوشبو ہے اور اسے کئی طریقوں سے آپ کی غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

آپ کی غذا میں تُلسی شامل کرنے کا ایک صحت مند طریقہ یہ ہے کہ تُلسی چائے تیار کریں۔ اگر آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو، آپ کو یقینی طور پر تُلسی کی چائے آزمانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ان پتیوں سے ملنے والے صحت سے متعلق فوائد حاصل ہوں۔ 

تُلسی میں صحت سے متعلق متعدد فوائد ہیں۔ آپ مختلف بیماریوں سے لڑنے کے لیے تُلسی چائے تیار کرسکتے ہیں۔ تُلسی چائے پینے کے کچھ قابل ذکر صحت فوائد جاننے کے لئے یہاں پڑھیں۔

تُلسی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد:

ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے:

تُلسی کی چائے کا آپ کی ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اس چائے کو پینے سے سکون ملتا ہے جو آپ کو ذہنی دباؤ سے نجات دلاتا ہے۔ مطالعات یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چائے آپ کو بےچینی کی علامات پر قابو پانے میں بھی مدد کرسکتی ہے۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے مفید:

تُلسی سوجن اور جوڑوں کے درد کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے لہٰذا ڈاکٹرز اُن افراد کو خاص کر تُلسی کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں جو جوڑوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے:

مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ بلڈ شوگر کی سطح اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کی دیگر علامات کو کنٹرول کرنے میں تُلسی فائدہ مند ہے۔

قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے:

تُلسی ان جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے اور مضبوط مدافعاتی نظام آپ کو مختلف بیماریوں کے خلاف موثر انداز میں لڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے:

خراب کولیسٹرول کی سطح امراضِ قلب کی بنیادی وجہ ہوتی ہے، اگر آپ اپنی غذا میں تُلسی کو شامل کرلیں تو اس سے آپ کے کولیسٹرول کی خراب سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین