• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کا ملتان میں کنونشن کرانے کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم نے موجودہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف ملتان میں جلد کنونشن کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں قائد میاں نوازشریف کے ویڈیو لنک خطاب ہو گا، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں وزارتیں نواز نے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ غریب عوام کی عملی معنوں میں خدمت سے مسائل حل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی ایس ایم ٹیم کے نومنتخب صدر عقیل انصاری نے پارٹی رہنما مستنصر حیات کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں محسن احسان قریشی، عبد الرحمان فری، مہتاب خان، حامد خان، علی معاویہ، اختر رسول آفریدی ،عبد اللہ اعوان، رانا حماد، وقاص بلوچ، میاں اویس، عارف بدر قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا، عقیل انصاری نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے وزارتیں نوازنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے سے مسائل حل ہو تے ہیں۔
تازہ ترین