• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے تحریری طور پر مفاہمتی آرڈینینس مانگا، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے تحریری طور پر مفاہمتی آرڈینینس مانگا لیکن وزیراعظم عمران خان نے مفاہمتی آرڈینینس دینے سے انکار کر دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسی نشست میں اپوزیشن نے کہا کاش ہم یہ مفاہمتی آرڈینینس زبانی مانگتے تاکہ بعد میں مکر سکتے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ان کا دیا ہوا تحریری مسودہ جنرل مشرف سے لیے ہوئے این آر او سے کافی حد تک مطابقت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹائم فریم کے دوران کے سارے کیسز معاف کرنے کی بات کی گئی،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز بند کرنے کی بات کی گئی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ شہزاد اکبر کے مطابق زبانی این آر او مانگنے کے پروپوزل پر التجا شاہد خاقان عباسی کی تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے این آر او مانگنے کا طریقہ ہے کہ مسودہ سامنے رکھا گیا۔

تازہ ترین