• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف ریلیوں کے شیڈول کی منظوری دیدی


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف دوسرے مرحلے کا احتجاجی شیڈول تیار کرلیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے  بارے میں حتمی فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخارحسین، اکرم خان درانی، سکندر شیرپاؤ، سینیٹر کبیر، سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور اویس نورانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر احتجاجی ریلیوں کے نئے شیڈول کی منظوری دے دی گئی تاہم پی ڈی ایم سربراہان سے باقاعدہ منظوری کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔

ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی لیکن اس بارے میں  حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائیگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائیگا جس میں تمام فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔


پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے ریلییوں  کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ پہلی ریلی 23 دسمبر کو مردان میں ہو گی۔

دوسری ریلی 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں ہو گی۔

پی ڈی ایم کی 30 دسمبر کو بہاولپور، 6 جنوری کو بنوں اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں ریلی ہو گی۔

مالاکنڈ میں 11 جنوری، لورالائی میں 13 جنوری اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں ریلی ہو گی۔

پی ڈی ایم کی 18 جنوری کو خضدار اور 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی ہو گی۔ پی ڈی ایم کی آخری ریلی 27 جنوری کو فیصل آباد میں ہو گی۔

تازہ ترین