• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو ان کی تعریف کرتا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کرتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا۔

فیاض الحسن چوہان نے  پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  حمزہ شہباز نے کل اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر گردش کروایا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حمزہ شہبازاستعفیٰ لے کر اسپیکر اسمبلی کے پاس جاتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا ۔

فیاض چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر  سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے بڑھا چڑھا کر عدالت میں بیان دیا، شہباز شریف جب بھی عدالت آتے ہیں اپنی منی لانڈرنگ سے متعلق بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف عدالت میں پہلےاپنی بیماری کا رونا روتے ہیں پھر دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کابیان دیتے ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے، شہبازشریف کے ذاتی معالجین کومیڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا رسک نہیں لے رہے۔

تازہ ترین