• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، حکومت کا حمزہ شہباز کو چیئرمین PAC بنانے سے انکار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں حکومت نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے سے انکار کردیا، وزیر قانون بشارت راجہ نے حمزہ کو نیب زدہ،کرپٹ قرار دیدیا، سپیکر نے کہا سارا فائدہ یوکرینی کسانوںکو مل گیا،پنجاب کا کسان تحریک انصاف کی حکومت بنا کر بھی رل گیا،وزیر زراعت کو اختیارات کا ہی علم ، وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے فنڈز بھی جاری کردیے گئے،تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ارکان نے استفسار کیا اسمبلی کی منظوری کے باوجودپنجاب حکومت گندم کا ریٹ دو ہزار روپے فی من مقرر کیوں نہیں کر رہی؟ سپیکر نے کہا مناسب ریٹ نہ ملنے کے باعث پنجاب میں گندم کی کاشت سندھ کے مقابلے میں کافی کم ہوگی پنجاب کے کسان کا کیا قصور ہے، ان کے ووٹوں سے ہی آپ کی حکومت بنی ہے، وہ رل کر رہ گئے ہیں ، باہر آکر مرتے ہیںِ، سندھ کے کسان کو گندم کا ریٹ دو ہزار روپے من مل رہا ہے، ہم خواہ مخواہ یوکرین کے کسانوں کو فائدہ دے رہے ہیں تو ہمارا کسان کیوں نہ روئے سندھ کے کسانوں کو درست ریٹ ملا وہ اب گندم کی کاشت کیلئے کوئی جگہ نہیں چھوڑ ینگے ۔ آپ نے کسانوں سے ووٹ لیے ہیں انھوں نے کیا گناہ کیا ہے، بجلی کے ریٹ کئی گنا بڑھ گئے ہیں، کسانو ں کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔

تازہ ترین