• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان آئے، تقریر کی، بریفنگ لیئے بغیر چلے گئے


وزیرِاعظم عمران خان وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں آئے، تقریر کی اور وزارتوں کی بریفنگ لیئے بغیر چلے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو 12 وزارتوں اور ڈویژنز سے 72 منٹ میں بریفنگ لینی تھی۔

شیڈول کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو وزیرِ اعظم کو بریفنگ کیلئے 6 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

متعلقہ وزیروں کو وزارتوں اور ڈویژنز کے اہم اقدامات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریف کرنا تھا۔


وزیرِ اعظم کو متعلقہ وزیر، مشیر، معاونِ خصوصی اور سیکریٹری سے معاہدہ کرنا تھا ۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو ان 12 وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط کرنے تھے، جو کہ وزیرِ اعظم کے چلے جانے کے باعث نہیں ہو سکے۔

تازہ ترین