• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں کشمش کھانے کے فوائد

خشک انگوروں کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن،فائبر،پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے،جس کا روزانہ استعمال صحت کے لئے مفید ہے۔

ماہرین روزانہ پانچ کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، ان کے مطابق یہ اینٹی ایجنگ ہونے کے سبب جھائیوں سے حفاظت،دوران خون میں بہتری لانے کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

یہ میوہ کاربوہائیڈریٹ ہونے کے سبب جسمانی توانائی بڑھاتا اور بے خوابی سے نجات دلاتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مفید ہے۔


موسمِ سرما میں کشمش کھانے کے بیش بہا فوائد ہیں جن میں سے کچھ یہاں بتائے جارہے ہیں۔

خشک جلد کے لیے فائدے مند:

سردیوں میں جلد خُشک اور خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین بہت پریشان رہتی ہیں۔

سردیوں کے موسم میں بھی اپنی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کشمش کھائی جائے کیونکہ کشمش جلد کو تر و تازہ اور پُرکشش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک موجود ہوتے ہیں جو حسین جلد کے لیے بہت ضروری ہیں، کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو جوان اور صحت مند رکھتے ہیں۔

نظام انہضام کو بہتر کرے:

سردیوں میں روزانہ کشمش کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اِس سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، کشمش میں موجود فائبر آپ کے ہاضمے کو بہتر کرتے ہیں اور اِس کے ساتھ ہی زہریلے اور غیر ضروری مادوں کو آپ کے نظام ہاضمہ میں آنے سے روکتے ہیں۔

کشمش کھانے سے آنتیں بھی صاف ہوتی ہیں، اِس لیے ضروری ہے کہ موسمِ سرما میں کشمش کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کیا جائے۔

تیزابیت سے نجات:

کشمش میں قدرتی طور پر فائدہ مند معدنیات پائے جاتے ہیں جیسے پوٹاشیم، کاپر، آئرن اور میگنیشیم جو تیزابیت سے نجات دلاتی ہیں اور معدے میں تیزابیت کی سطح کو متوازن رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

تازہ ترین