آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل آباد میں کوروناوائرس مزید 3 جانیں لے گیا

فیصل آباد میں کوروناوائرس کا شکار 3 مریض انتقال کر گئے جبکہ مزید 36 افراد میں مرض کی تصدیق ہو ئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 653 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 617 افراد کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 36 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت الائیڈ اور سول اسپتال میں کورونا وائرس کے 51 مصدقہ اور 88 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا وائرس کا شکار 211 افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید