• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں گیس بحران پر اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ میں گیس کے شدید بحران پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی بہت پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائوں گا۔

تازہ ترین