• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں CNG اسٹیشنز آج اور جمعہ کو بند رکھنے کا فیصلہ


کراچی میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج اور جمعہ کو گیس کی فراہمی کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 24 گھنٹے کیلئے ایک بار پھر سے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سیکے مطابق سردی کی لہر میں آنے والی شدت کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی عوام مشکلات کا شکار ہے ۔

تازہ ترین