• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیرِ ناروے کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات

ناروے کے سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، دورانِ ملاقات توانائی کے شعبے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ توانائی عمر ایوب نے نارویجیئن سفیر سے کہا کہ پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، مقامی وسائل سے توانائی کی پیداوار سے سستی بجلی میسر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائے گی۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


اس موقع پر نارویجیئن سفیر نے کہا کہ ناروے پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا،پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی پالیسی قابلِ ستائش ہے۔

تازہ ترین