وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ رواں سال بھارت کی جانب سے فصلوں کو آگ لگائی گئی، حکومت کی جانب سے تحفظ کے جدید ترین سسٹم لگائے جارہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر بجلی کے کئی منصوبوں پر کام شروع کررہے ہیں اور اِس ضمن میں 2040 تک ملک میں ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
عمر ایوب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک کی ڈومیسٹک صنعتی ضروریات مقامی وسائل سے پوری کریں۔