• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نامعلوم شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 2؍افرادجاں بحق اورکینٹ اسٹیشن کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق فرئیرتھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت معلوم نہیں ہوسکی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے، پیر آباد تھانے کی حدود بنارس پل پر بس الٹنے سے 6سالہ سارہ دختر اکرم جاں بحق ہو گئی،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، سائٹ سپر ہائی وے N3پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، پاک کا لونی تھانے کی حدود بڑا بورڈ کوئٹہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار اے ایس آئی اجمیر خاں ولدگلبت خاں زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین