• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن استعفے دے، بھاگنے نہیں دیں گے، محمود الرشید


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ نواز شریف بھگوڑے تھے تو عمران خان نے انہیں جانے کیسے دیا،ن لیگ کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کے پاس ایک پیج ہے مشرف پوری کتاب تھا پھر کیا ہوا، عوام کا مسئلہ بھوک، بیروزگاری اور ملک کی تباہی ہے، عمران خان اپوزیشن کو دبانے کیلئے نیب کا بھرپور استعمال کررہے ہیں، نواز شریف بھگوڑے تھے تو عمران خان نے انہیں جانے کیسے دیا، عمران خان نے سوچ سمجھ کر نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجا۔ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو اب نواز شریف کی واپسی کی بات کرنے میں شرم آنی چاہئے، برطانوی حکومت نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کیسوں پر انہیں کیا لکھ کر بھیج رہی ہے، جج ارشد ملک کی ویڈیوز بتانے کیلئے موجو د ہیں کیسا احتساب ہوا تھا، حکومت کے پاس عوام کو دینے کے پیسے نہیں اور 400سے زائد نشستوں پر ضمنی الیکشن کیسے کروادے گی۔تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن کیلئے اپوزیشن سے قوم کے لوٹے ہوئے پیسے مانگ لیں گے، ان کی اربوں روپے کی ٹی ٹیز ہیں الیکشن کیلئے دو چار ارب روپے لے لیں گے۔

تازہ ترین