• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایونکا کے سُسر کو بھی عام معافی دے دی

ٹرمپ نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں مبینہ طور پر سیاسی اتحادیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے، عام معافی پانے والوں میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیئرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز 2007 میں بغداد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے عراقیوں کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں سمیت 15 افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عام معافی پانے والوں میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیئرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر بھی شامل ہیں جو ٹیکس چوری سمیت دیگر جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں۔


ٹرمپ نے اپنے داماد جیئرڈ کشنر  کے والد چارلس کشنر کی عام معافی میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی وکیل کرس کرسٹی کے بجائے یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی وکیل کی حمایت کا حوالہ دیا ہے۔

چارلس کشنر پر ٹیکس چوری، گواہی میں رد و بدل اور غیر قانونی مہم کا عطیہ جمع کرنے کے الزام میں ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مشیر جارج پاپاڈوپولس کو بھی مکمل معافی دی گئی ہے، جنہوں نے روسیوں کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں وفاقی اداروں سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے مجموعی طور پر 15 افراد کو معافی دی ہے جن کو 5 سال کی سزائیں دی گئی تھیں۔

ٹرمپ کی مہم کے سابق مشیر جارج پیپاڈوپولوس کو مکمل معافی دی گئی ہے جنہوں نے وفاقی تحقیق کاروں کے سامنے روس سے رابطوں کے حوالے سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

سابق مشیر 2016 میں صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے مشاورتی پینل میں شامل تھے اور انہیں اکتوبر 2017 میں ایف بی آئی کے سامنے روس سے رابطے کے لیے ایک پروفیسر کے وعدے کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے جرم میں سزا دی گئی تھی۔

ٹرمپ کے سابق انتخابی مشیر سزا کے بعد 12 دن جیل میں رہے تھے۔

تازہ ترین