صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے پشاور میں بی آر ٹی اسٹیشن پر گارڈز کی جانب سے طالب علم معاذ اقبال پر تشدد کے معاملے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔
وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے 3 انکوائری افسر مقرر کیے گئے ہیں جنہیں تین دن میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طالب علم معاذ اقبال اوران کےوالد جاوید اقبال نے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر سے ملاقات کی ،صوبائی وزیر نے سی ای او ٹرانس پشاور کو بھی اپنے آفس طلب کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر کہا کہ بی آر ٹی میں عوام کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کریں گے، قانون سب کے لیے ایک ہے گارڈز کی شکایات بھی آ رہی ہیں۔
شاہ محمد وزیر کاکہنا تھا کہ گارڈز ہو یا پولیس سب عوام کے تحفظ کے لئے ہیں ۔