آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سینئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کر گئیں


معروف صحافی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

سینئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز جمعہ امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ تدفین وادی حسین کے قبرستان میں کی جائے گی۔

جنگ اور جیو کے معروف تجزیہ کار مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مظہر عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں مظہر عباس اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔

کے یو جے نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے بھی دعا کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید