• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری شیخ احمد عمر سمیت دیگر کی رہائی موخر

ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری شیخ احمد عمر سمیت دیگر کی رہائی موخر کردی گئی۔

شیخ عمر کے وکلاء کے مطابق جیل حکام کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکام نامہ تاخیر سے ملا۔

 وکلاء کا کہنا ہے کہ شیخ احمد عمر اور دیگر کو ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

شیخ احمد عمر، سیدسلمان ثاقب، فہدنسیم، شیخ محمدعادل 18برس سے جیل میں ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت حیدرآباد نے شیخ احمد عمر کو سزائے موت دیگر کو عمر قید سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ بریت کے باوجود محکمہ داخلہ سندھ نے 9 ماہ سے نظر بند کردیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نےجمعرات کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین