• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیل پرل کیس: ملزمان کی نظر بندی پر تحریری حکم نامہ جاری

ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی نظر بندی کی درخواست کی سماعت پر عدالت نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس  میں  بریت کے باوجود احمد عمر شیخ سمیت چار ملزمان کی نظر بندی  کیس کی سماعت ہوئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے  ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ بینچ یہ کیس نہیں سن سکتا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

 سندھ ہائی کورٹ نے  29 جون کو جاری کیا گیا نظر بندی کا نوٹفیکشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ‎28 ستمبر کو جاری کیا گیا نظر بندی کا نوٹیفکیشن بھی آئین کے خلاف ہے، اسے کالعدم قرار دیتےہیں۔


عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  وفاقی یا صوبائی ادارے عدالت کی اجازات کے بغیر ملزمان کو نظر بند نہیں کرسکتے۔

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چاروں ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ  سپریم کورٹ سے اپیلوں کے فیصلے تک نام ای سی ایل میں رہیں گے،  عدالتی احکامات کی کاپی چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ کو بھیجی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ  احکامات کی کاپی آئی جی سندھ، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی اور سکھر کو بھیجی جائے، تاکہ  عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین