• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر اس کا مقام واپس دلوائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو اس کا مقام واپس دلوائیں گے۔ 

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل (ر) ارشد ملک، عشرت حسین، سینیٹر نعمان وزیر خٹک، سیکریٹری ایوی ایشن شوکت، ڈی جی سول ایوی ایشن اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ 

ڈاکٹر عشرت حسین نے اجلاس کو پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کی تنظیم نو سے پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری لائی جاسکے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منافع بخش روٹ بڑھا کر بین الاقوامی خطوط پر سروس دی جا سکے گی۔

ائیر مارشل(ر) ارشد ملک کی جانب سے وزیرِاعظم کو پی آئی اے کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔


اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کی تنظیمِ نو کی حکمتِ عملی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنیکی ہدایت کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائنز کا ماضی تابناک ہے، اسے بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام واپس دلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنز منافع بخش بنانے کے لیے سروس کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔

تازہ ترین