کراچی (این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائن کی تنظیم نو کا پلان ترتیب دے دیا گیا، 2021تک ائیر لائن ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مبنی پی آئی اے ری اسٹکچرنگ پلان منظر عام پر آگیا جس کے مطابق ہیومن ریسورس کے سالانہ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا جب کہ تنظیم نو پلان میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 500 سے گھٹا کر 250 کی جائے گی۔موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کے 29 طیاروں کی فضائی بیڑے میں 14500ملازمین اور ہیومن ریسورس کا ماہانہ 2ارب6 کڑوڑ سالانہ 24ارب8کڑوڑ اخراجات ایئر لائن برداشت کر رہی ہے۔ 29 طیاروں کے فلیٹ میں ملازمین کی تعداد 14500 ہے جسے کم کیا جائے گا۔نئے ری اسٹریکچنگ پلان میں 3500 ملازمین کو ماہ دسمبر 2020 میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فارغ کیا جائے گا۔