• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابائے قوم کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے محبت تھی، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اُصول اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ قائد کے اُصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ قائداعظم نے زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے جو بلوچستان اور لوگوں سے ان کی انسیت کا مظہر ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ آج ہمیں سیاسی اور گروہی اختلافات پس پشت ڈال کر ملکی استحکام اور اتحاد کا عزم کرنا ہے۔

تازہ ترین