• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹر سائیکل سوار برہنہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں

کراچی میں موٹر سائیکل پر برہنہ گھومنے والے نوجوان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نوجوان کے برہنہ گھومنے کا واقعہ 3 روز پرانا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ برہنہ گھومنے والے نوجوان سلمان کو جوہر آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا۔


پولیس نے مزید بتایا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص نفسیاتی اسپتال میں زیرِ علاج تھا، جسے 3 روز قبل سہراب گوٹھ ایدھی ہوم منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان سلمان کو اس کے گھر والے ایدھی ہوم سے گھر لے گئے ہیں۔

تازہ ترین