• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 نون لیگی اراکینِ پنجاب و کے پی اسمبلی کا استعفیٰ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے حکم پر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے اپنی قیادت کو جمع کرانے کا سلسلے جاری ہے۔

مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مزید 2 اراکینِ صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے رکنِ صوبائی اسمبلی رانا اعجاز نون نے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا، رانا اعجاز نون پی پی 221 سے رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ادھر خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرا دیا۔


اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا کو اسپیکر آفس میں 7 روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، جس کے بعد ہی ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے گا۔

سردار اورنگزیب نلوٹھا نے استعفیٰ دینے کی وجہ ملک میں مہنگائی اوربدامنی بتائی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہئیے، سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین