پاکستان پیپلزپارٹی کے رکنُ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ناصر شاہ نے گزشتہ رات اپنا استعفیٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیا۔
ناصر حسین شاہ کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے استعفےکی کاپی بھی اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر شئیر بھی کی ہے۔