• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں پارلیمان کی تحلیل کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا

کٹھ منڈو ( نیوز ڈیسک) نیپال میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمان تحلیل کرنے کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ لے جانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کھڑگا پرساد اولی نے سیاسی بحران کے تناظر میں صدر بدیا دیوی بھنڈاری سے پارلیمان تحلیل کرنے کی درخواست کی،جسے منظور کرلیا گیا۔ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ پر اپوزیشن جماعتیں سخت برہم ہوئیں  اور اسے دستورسے بغاوت قرار دیا۔ شرما اولی نے 2017ء کے انتخابات کے بعد حکومت قائم کی تھی۔پارلیمان تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کٹھ منڈو میں مظاہرین نے وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں ان کے پتلے نذر آتش کیے۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے تصدیق کی کہ پارلیمان کی تحلیل کے خلاف 3دستوری درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ اقدام کو دستور کی خلاف ورزی قرار دے کر صدارتی حکم منسوخ کرے اور پارلیمان دوبارہ بحال کرے۔ عدالت عظمیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین